صحت و سائنس
02 جولائی ، 2012

پنجاب حکومت کا گرفتار ینگ ڈاکٹروں کی رہائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا گرفتار ینگ ڈاکٹروں کی رہائی کا فیصلہ

لاہور … پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹروں کے مسائل پر میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ساتھ مذاکرات کے بعد ڈاکٹروں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو غیر مشروط ہڑتال ختم کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق رہائی کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت سلمان رفیق کے ساتھ میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیاہے جس کی سربراہی جنرل سیکریٹری پنجاب میڈیکل ٹیچرز ایسو سی ایشن ڈاکٹر تحسین ریاض نے کی۔ انہوں نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ حکومت نے گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی پر آماد گی ظاہر کر دی، تاہم گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ ینگ ڈاکٹرز کیخلاف کریک ڈاوٴن کے مسئلہ پر کل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ تاہم وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، کیونکہ حکومت پنجاب کا ایک ہی موٴقف ہے کہ ینگ ڈاکٹرز اپنی بلاجواز ہڑتال کو غیر مشروط طور پر ختم کرے۔

مزید خبریں :