کاروبار
18 مارچ ، 2017

چینی کمپنی سندھ میں بس سروس شروع کریگی، منظور وسان

چینی کمپنی سندھ میں بس سروس شروع کریگی، منظور وسان

صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان سے ملاقات میں چینی وفد نے چائنا شنگھائی ٹرانسپورٹ بس کمپنی سندھ کے 5 بڑے شہروں کراچی حیدرآباد، سکھر، خیرپور اور لاڑکانہ میں انٹر سٹی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چینی وفد نے کہا ہے کہ انٹر سٹی بس سروس سندھ کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔ اس سلسلے میں چینی وفد نے آج وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان سے وسان ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چین اور پاکستان کی درمیان مختلف منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وفد میں چائنا شنگھائی ٹرانسپورٹ بس کمپنی کے ایم ڈی زو زینگ پینگ، چیئرمین ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فورن انوسٹمنٹ ملک خدا بخش اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر منظور حسین وسان نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان خصوصاً سندھ میں آئیں بزنس کریں یہاں بہت ہی مواقع ہیں، سی پیک اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پورے ملک میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

منظور حسین وسان نے چینی وفد کو کہا کہ آپ سندھ میں آئیں بس سروس شروع کریں ہم آپ کہ ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔اس موقعی پر چینی وفد زو زینگ پینگ نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پورے سندھ میں شنگھائی ٹرانسپورٹ چائنا کمپنی بس سروس اور مینوفیکچرنگ، اسمبلنگ پلانٹ لگانا چاہتی ہے۔

چینی وفد نے کہا کہ انٹر سٹی بس کا منصوبہ سندھ کہ عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، سی پیک کے تحت خیرپور کہ اکنامک زون میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :