صحت و سائنس
01 اپریل ، 2017

چلڈرن اسپتال لاہور ایشیا میں بچوں کا سب سے بڑا اسپتال قرار

چلڈرن اسپتال لاہور ایشیا میں بچوں کا سب سے بڑا اسپتال قرار

چلڈرن اسپتا ل لاہور کے ڈین اور ماہر امراض دل بچگان پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کا کہنا ہے کہ چلڈرن اسپتال لاہور 1ہزار 95بستروں کے ساتھ ایشیاءکا سب سے بڑا چلڈرن اسپتال بن گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے ’جیونیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلڈرن اسپتال لاہور میں پانچ ایمرجنسی وارڈ بنائے گئے ہیں جن میں ڈائریا وراڈ بھی شامل ہے جو الگ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چلڈرن اسپتال میں جلد ہی بون میرو ٹرانسپلانٹ شروع ہوجائے گا اور پاکستان کےسرکاری اسپتالوں میں یہ پہلا سینٹرہوگا، جبکہ کراچی میں ڈاکٹر طاہر شمسی اور سی ایم ایچ پہلے ہی بون میر ٹرانسپلانٹ کررہا ہے۔

چلڈرن اسپتال میں تین نئے کارڈیک آپریشن تھیٹر بھی بنائے گئے ہیں اور اب یہاں ایک سال میں 600 کی بجائے1200 بچوں کی کارڈیک سرجری ہوسکے گی۔

 

مزید خبریں :