شہر شہر
11 اپریل ، 2017

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں 2طلبہ گروہوں میں جھگڑا

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں 2طلبہ گروہوں میں جھگڑا

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے ہاسٹل نمبر17 میں2 طلبہ گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے، ایک گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ دوسرے گروپ نے حملہ کرکے اس کے 2طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں چند ہفتے پہلے بھی 2طلباء گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔

ایک طلبہ گروپ کے 2ارکان نے الزام عائد کیا ہے کہ دوسرے گروپ کے طلباء نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، یہ جھگڑا ہاسٹل نمبر 17میں ہوا، دوسری جانب پولیس حکام اس حوالے سے کچھ بتانے سے گریزاں ہیں۔

مزید خبریں :