صحت و سائنس
04 جولائی ، 2012

لاہور کے مختلف ٹیچنگ اسپتالوں میں 137نئے ڈاکٹروں کی بھرتی

لاہور…محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے مختلف ٹیچنگ اسپتالوں میں 137نئے ڈاکٹروں کو بھرتی کر لیا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ میو اسپتال میں 50،سروسز اسپتال میں 50 ،گنگا رام اسپتال میں 7،جنرل اسپتال میں 28 اور پی آئی سی میں 2 میڈیکل افسران کو بھرتی کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ واک ان انٹرویو کے ذریعے مزید ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :