05 جولائی ، 2012
برلن. . . .جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فیشن ویک میں ”مستقبل کے ڈیزائنر “کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔خوبصورت ماڈلز جب اکیسویں صدی کے جدید ملبوسات پہن کر جلوہ گر ہوئیں تو لوگوں کو حیران کردیا۔برلن فیشن ویک کے فائنل میں پانچ ڈیزائنر وں کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ماڈلز جب نت نئے ڈیزائن کے لباس پہن کر ریمپ پر آئیں تو شائقین نے دل کھول کر داد دی۔سردی ،گرمی اورتقریبات کے لیے ایسے ایسے ملبوسات پیش کیے گئے جسے دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔ فیشن ویک میں” مستقبل کے ڈیزائنر“ کا ایوارڈ اسپین سے تعلق رکھنے والے لیونارڈو کانو نے حاصل کیا۔ جیوری میں معروف ڈیزائنر مارک جیکبس بھی شامل تھے۔