06 جولائی ، 2012
کراچی… سپر ہیرو فلم سیریز اسپائیڈر مین کی چوتھی فلم ’دی امیزنگ اسپائیڈرمین‘ پاکستان بھر میں جیو فلمز کے بینر تلے نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ہے۔ اسپائیڈر مین فلم سلسلے کی چوتھی فلم دی امیزنگ اسپائیڈر مین اس سیریز کی پہلی تھری ڈی فلم ہے۔ پاکستان بھر میں اسے جیو فلمز کے تحت ٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹس میں ریلیز کیا گیا ہے، اور کامک بک ہیرو اسپائیڈر مین کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد فلم دیکھنے سنیما گھروں کا رخ کر رہی ہے ، جہاں ہاوٴس فل بورڈز لگے نظر آرہے ہیں۔