02 فروری ، 2012
لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈرگ انسپکٹروں کی بھرتی اور ادویات کی خریداری سمیت اسپتالوں سے متعلقہ تمام امور کو بہتر بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔غیرمعیاری ادویات سے متاثرہ مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،انہوں نے کہا کہ غیر معیاری ادویات سے متاثرہ مریضوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،شہباز شریف نے آئی ایس او ٹیب کی واپسی کیلئے ضلع کی سطح پر خصوصی کاوٴنٹرز بنانے اور مریضوں کی آگاہی کیلئے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں اشتہارات دینے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایسا نظام وقت کی ضرورت ہے، جس کے تحت اسپتالوں میں مینجمنٹ اور مریضوں کے علاج معالجے کیلئے الگ الگ کیڈر ہوں۔