10 مئی ، 2017
نارتھ کراچی میں دومنٹ چورنگی کے قریب نجی بینک میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں 5 ڈاکو 70 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
کراچی میں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں سفید شلوار قمیص پہنے پہلا ڈاکو بینک میں داخل ہوا،جس نے گارڈ کو عقب سے قابو کرکے اس سے اسلحہ چھینا۔
اسی دوران ہیلمٹ، میڈیکل ماسک اور پی کیپ سے اپنے چہرے چھپائے 4مزید ڈاکو اندر آگئے،جن کے ہاتھوں میں اسلحہ دیکھ کر کھاتے دار اور عملہ خوف سے ادھر اُدھر چھپنے لگا۔
صورتحال کنٹرول کرنے کے بعد سیاہ شلوار قمیص میں ٘ملبوس ڈاکو کپڑے کے تھیلے سنبھالتا ہوا کیش کاؤنٹر کے اندر داخل ہوا تاکہ وہاں موجود نقدی سمیٹ سکے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد 5 یا6 تھی،جنہوں نے بینک سے 72 لاکھ روپے کی رقم لوٹی اور 3 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر3 مختلف راستوں سے فرار ہوگئے۔