کھیل
17 مئی ، 2017

آئی پی ایل: پونے نے ممبئی کوشکست دیدی، فائنل میں پہنچ گئی

آئی پی ایل: پونے نے ممبئی کوشکست دیدی، فائنل میں پہنچ گئی

ٓآئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں مہندرہ سنگھ دھونی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ اب بھی میچ ونر ہیں۔

سابق بھارتی کپتان کی 5چھکوں سے سجی ناٹ آؤٹ 40 رن کی فیصلہ کن اننگز اور نوجوان آف اسپنر واشنگٹن سندر کے 16 رنز پر 3وکٹ کی فتح گر کارکردگی کی بدولت پونے سپر جائنٹس فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

انہو ںنے 2بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز کو منگل کو پہلے کوالیفائنگ میچ میں 20 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پونے نے پہلے کھیلتے ہوئے اوپنر اجنکیا رہانے 56 اور منوج تیواڑی58 کی نصف سنچریوں اور مہندر سنگھ دھونی ناٹ آئوٹ40 کی بدولت ممبئی انڈینز کے سامنے 4 وکٹ پر 162 رنز کا مشکل ہدف رکھا تھا۔

جواب میں ناکام ٹیم اپنے ہوم گرائونڈ میں مایوس کن انداز میں نو وکٹ پر 142 رنز تک ہی محدود رہ پائی۔ پارتھیو پٹیل نے 3چھکوں اور اتنے چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر کافی مزاحمت کی لیکن باقی بیٹسمین ان کا ساتھ نہ نبھاسکے۔

کپتان روہت شرما ایک، کیرون پولارڈ 7 اور امباتی رائیدو کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔پانڈیا برادران بھی ناکام رہے، جبکہ جسپریت بمرا نے 16 رنز بنائے۔

ایونٹ میں آج دوسرا کوالیفائر بنگلور میں کھیلا جائے گا، جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ سن رائیزرز حیدرآباد سےشام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔ یہ میچ جیو سپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں :