23 مئی ، 2017
پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر حسن ہاشمی کاقائم کردہ سینٹرل اسپتال کا افتتاح ہوگیا،افتتاحی تقریب میںمقتدر شخصیات نے شرکت کی جبکہ مقامی کمیونٹی کی جانب اسپتال کے قیام کا خیر مقدم کیا گیا۔
ریاست ٹیکساس کے شہر بوئی میں 40ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے سینٹرل اسپتال 50بستروں پر مشتمل ہے تاہم مستقبل میں اس کو 150بستروں تک توسیع کی جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پراسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر حسن ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے یہ اسپتال خدمت خلق کے جذبہ کے تحت لیا ہے جس کا مقصد مقامی کمیونٹی کی خدمت کرنا ہے۔ یہ اسپتال غریب افراد کیلئے بھی خدمت کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہو گا۔
ڈاکٹر حسن ہاشمی جن کے ریاست ٹیکساس میں دیگر دو بڑے اسپتال گرینڈ پیری اور دوسرا گرینڈ سلین ٹیکساس میں واقع ہیں ،اس اسپتال کے قیام کے بعد ان کے اسپتالوںکی مالیت 180ملین ڈالر ہو گئی ہے۔
تقریب میں اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر حسن ہاشمی اور ان کی اہلیہ سابق میئر ویسلی چیپل فلوریڈا سلمہ ہاشمی سینٹرل اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فراز ہاشمی فزاشان ہاشمی،ٹیکساس جنرل اسپتال کے سی ای او سلیمان ہاشمی، مرجان پاشا ہاشمی، اٹارنی ہارون ہاشمی ، نگین ہاشمی سمیت مقامی کمیونٹی کی مقتدر شخصیات نے شرکت کی۔