02 فروری ، 2012
پشاور… خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم ختم ہو گئی۔ تین روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چھیاسٹھ لاکھ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے گئے۔ ای پی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ پشاور خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسدا د پو لیو مہم ختم ہو گئی ہے جس کے دوران خیبر پختونخوا میں 57 لاکھ اور فاٹامیں 9لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 17 ہزار ٹیموں نے گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے۔