16 جون ، 2017
لاہورمیں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے سحری پوائنٹس پر کریک ڈاؤن کرکے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
ترجمان کے مطابق نورالامین مینگل نے شہرکے مختلف علاقوں میں سحری پوائنٹس کی چیکنگ کی ، اور ایم ایم عالم روڈ پرفاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر ناقص صفائی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گورو مانگٹ روڈ پر ایک ہوٹل کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ ایک ریسٹورنٹ کو بہترین صفائی پر شاباش دی ،معیار برقرار رکھنے پر انعام دیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سحر و افطار کے اوقات میں چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
نورالامین مینگل نے مزید کہاکہ ناقص خوراک بیچنے والےدوسرا کام تلاش کریں، فوڈ انڈسٹری میں ان کی کوئی جگہ نہیں۔