10 جولائی ، 2012
اوسلو…این جی ٹی…ناروے میں زندہ دل نو جوانوں نے Kjerag Mountain نامی بلند بالاچٹانو ں سے بیس جمپنگ (Base Jumping) کا مظاہرہ پیش کیا۔اس موقع پر پانچ بیس جمپرز نے حصہ لیا اور نو کیلی چٹانوں کی بلندی سے بلا خوف باری ،باری چھلا نگ لگا ئی۔اونچائی سے آزادانہ چھلانگ لگا نے کے بعد جمپرز نے اپنے پیراشوٹ کھو لے اور بحفاظت زمین پر اتر کربیس جمپنگ کا اختتام کیا۔