دلچسپ و عجیب
10 جولائی ، 2012

برطانیہ میں عجیب وغریب کھیلوں پر مبنی’چیپ اولمپیاڈ‘ کا انعقاد

برطانیہ میں عجیب وغریب کھیلوں پر مبنی’چیپ اولمپیاڈ‘ کا انعقاد

لندن…این جی ٹی…ہر سال کی طرح اس سال بھی برطانیہ میں عجیب و غریب کھیلوں پر مبنی8ویں سالانہChapاولمپیاڈ کا انعقاد کیا گیا۔ان کھیلوں کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ قدیم دور کے روایتی ملبوسات زیب تن کیے کھلاڑیوں کی دلچسپی کھیل میں کم، اور تفریح پر زیادہ ہوتی ہے۔اس موقع پر جنٹلمین کی طرح ڈریس اپ ہوئے مرد حضرات کہیں کھیرے کو ڈسکس تھرو کی طرح پھینکتے نظر آتے ہیں تو کہیں اخبار کو شیلڈ کی طرح بنائے دو سائیکل سوارچھتری سے نیزے بازی کا مظاہرہ کرتے ۔یہ کھیل یہیں اختتام پذیر نہیں ہوتے بلکہ آئرن بورڈ پر بیٹھی خاتون کو اُٹھا کر بھاگنا،مونچھوں سے ٹگ آف وار کروانا اور خانساماؤں کو اُٹھا کر بھاگنے سمیت مزیدکئی دلچسپ مقابلے بھی اس عجیب و غریب کھیلوں کا حصہ ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :