دلچسپ و عجیب
10 جولائی ، 2012

جرمن طلباء کی شمسی توانا ئی سے چلنے والی کا ر ورلڈ ٹوئر پر روانہ

جرمن طلباء کی شمسی توانا ئی سے چلنے والی کا ر ورلڈ ٹوئر پر روانہ

برلن…این جی ٹی…جرمنی کی یو نیورسٹی کے ذہین طا لبعلموں کی تیار کر دہ شمسی تو انائی سے چلنے والی کار اپنے ورلڈ ٹوئر پر رواں دوا ں ہے اور اسی سلسلے میں یہ سولر کار کامیابی سے یو کرین پہنچ گئی ہے۔SolarWorld GT نامی اس سولر گاڑی نے پچھلے سال 17اکتوبر کو آسڑیلوی شہر سڈنی سے دنیا کا سفر شروع کیا تھا جو امریکا ،شمالی افریقا،یو رپ ،ایشیاء اور نیو زی لینڈ کا دورہ کر کے 34ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کر ے گی۔75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اس منفرد کار کی بیرونی باڈی پر سو لر پینلز نصب کیے گئے ہیں جو سورج سے قدرتی توانائی حاصل کر کے اسے چلنے میں مدد دیتے ہیں۔یوکرین پہنچنے پر عوام کی اکثریت نے ان طا لبعلموں اور اس منفرد سولر کار کا شاندار استقبال کیاجوکہ اس سال اکتوبر میںآ سڑیلیا پہنچ کر اپنے اس ورلڈ ٹرئر کا اختتام کر ے گی۔

مزید خبریں :