23 جون ، 2017
ایک نوجوان نے پانی پر گولی کی رفتار سے چلنےوالا ننھا کھلونا ٹرک بنا لیا۔
ریموٹ کنٹرول گاڑیوں کے شوقین نوجوان نے ایک ایسی کھلونا گاڑی تیار کی ہے جو نہ صرف پانی پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ غیر معمولی تیز رفتاری سے چلتے ہوئے پل بھر میں نظر سے اوجھل ہو جاتی ہے۔
یہ ننھا کھلونا ٹرک پانی کی سطح پر رکھ کر جیسے ہی ریموٹ سے اسٹارٹ کیا جاتا ہے دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری جھیل کا سفر پانی پر چلتے ہوئے سیکنڈوں میں طے کر لیا اور جھیل کے کنارے موجود لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔