دلچسپ و عجیب
10 جولائی ، 2012

اسپین: انسان اور جنگلی گھوڑوں کے روائتی ریسلنگ مقابلے

میڈرڈ…این جی ٹی…اسپین میں جاری سالانہ فیسٹیول کے دوران انسان اور جنگلی گھوڑوں کے درمیان ریسلنگ کے 4سو سال قدیم اور روائتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس تین روزہ فیسٹیول میں ایسا منفرد اکھا ڑہ سجایا جا تا ہے جہاں مضبو ط جسم والے افراد گھوڑوں کو قابو کر کے سیکڑوں تما شائیوں کو محظو ظ کر تے ہیں۔کھیل کے اُصولوں کے مطابق میدان کو لا تعداد جنگلی گھو ڑوں سے بھر دیا جا تا ہے جس میں تین افراد پر مشتمل ٹیم کسی بھی ایک گھوڑے کو قابو کر تی ہے۔مختصر وقت میں ان پھرتیلے گھوڑوں کو پکڑنا ایک مشکل مر حلہ ہو تا ہے لہذٰا ایک کھلاڑی کے بجائے یہ ذمہ دار ی تین افرادکو سونپی جاتی ہے جن میں سے ایک گھو ڑے کی پیٹھ پر بیٹھتا جبکہ دوسرا اِس کی دُم کھینچنے اور تیسرا اُس کی گردن کو دبو چنے کا کام سر انجام دے کر اسے شکست دیتے ہیں ۔

مزید خبریں :