24 جون ، 2017
لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف حکام نے ماں بیٹے کو گرفتار کرکے ان کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی تین کلو ہیروئین برآمد کرلی۔
اے این ایف حکام کے مطابق خاتون مسافر شوکیا شہزادی اور اس کا بیٹا محمد نذیر عمرہ ویزا پر لاہور سے جدہ جا رہے تھے۔
شک گزرنے پر تلاشی لی گئی تو ان کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی تین کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اے این ایف حکام نے ماں بیٹے کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔