01 جولائی ، 2017
ارجنٹینا کے فٹبال اسٹار لیونل میسی نے زندگی کے سکینڈ ہاف کا آغاز کردیا۔ روزاریو میں اپنی بچپن کی دوست کو جیون ساتھی بنا کر بقیہ زندگی اہلیہ کے نام کردی۔
ارجنٹینا کا شہر روزاریو عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہن روکوزو کا تعلق بھی اسی شہر ہے۔
میسی کی شادی کو ’’ویڈنگ آف دی سنچری‘‘ کہا جارہا ہے جس میں نیمار، سواریز سمیت کئی فٹبال اسٹارز شریک ہوئے۔
پاپ اسٹار شکیرا بھی اپنے شوہر کے ساتھ شادی میں شرکت کے لئے ان دنوں ارجنٹینا میں موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں 260 سے زائد مہمان شریک ہوئے جن کی سیکورٹی کے لئے 450 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔