01 جولائی ، 2017
محمد حنیف زئی
صحرائے تھر میں موسم کی تبدیلی موروں کے لئے زندگی کی نوید بن گئی۔ بھیگے موسم نے موروں کو رقص پر مجبور کردیا۔
اگرچہ تھر کے صحرا میں میگھا رت کی کالی گھٹائیں کھل کر نہیں برسیں اور روایتی بارشوں کا سلسلہ بھی اب تک شروع نہیں ہوا مگر موسم کی تبدیلی رانی کھیت سے مرتے موروں کے لئے زندگی کی نوید بن گئی۔
وہ مور جو کل تک رانی کھیت کی بیماری کے باعث ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے تھے آج زندگی کی رمق پاتے ہی اپنی تمام تر خوبصورتی و نزاکت کے ساتھ رقصاں ہیں۔
کل تک جن موروں کی نسل کشی کا خطرہ پایا جاتا ہے آج ساون کی رم جھم نے ان کی نئی نسل کی افزائش کی امید پیدا کر دی ہے ۔