10 جولائی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… دنیا بھر کے لوگوں کی عادات جہاں مختلف ہوتی ہیں ویسے ہی انکے شوق بھی ایک دوسرے سے متفرق اور انوکھے ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کی ملاقات کچھ ایسے ہی دلچسپ شوق کی حامل امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والی42سالہ بیتھ شیک سے کرواتے ہیں جنکے پاس لاکھوں ڈالر مالیت کے جوتے موجود ہیں۔بیتھ نامی ان شوقین مزاج خاتون کے پاس 1ہزار200سے زائد جوتوں کی جوڑیاں موجود ہیں جن میں سے تقریباً700دنیا کے مہنگے ترین ڈیزائنر برینڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔بیتھ کے مجموعے میں موجود جوتوں کی مالیت10لاکھ ڈالر تک ہے جنہیں سنبھالنے کے لیے انہوں نے باقاعدہ بینک کے لاکر نما کمرے بنارکھے ہیں جسے کھولنے کیلئے پاس ورڈ مقرر ہے۔