25 جولائی ، 2017
مائیکروسافٹ نے 32سال بعد ونڈوز کے ڈیفالٹ گرافک سافٹ ویئر ’’پینٹ ‘‘ کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ونڈوز صارفین نے اس خبر پر حیرت اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔
پینٹ کونومبر 1985میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے پہلے ورژن Windows 1.0کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا، جو ونڈوز کے ہر اپ گریڈ ورژن کے ساتھ موجود رہا تاہم گذشتہ روز مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب یہ ونڈوز۔10فال کری ایٹرز اپ ڈیٹ کو سپورٹ نہیں کرے گا۔
مائیکروسافٹ نے ختم کیے جانے والے پروگرام کی طویل فہرست دی ہے تاہم پینٹ ’’deprecated‘‘مارک کیے گئے کالم میں رکھا گیا ہے ، جس کا مطلب ہےکہ یہ پروگرام ایکٹو ڈیولپمنٹ میں شامل نہیں اور اسے مسقبل میں ریلیز سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ تاہم مائیکروسافٹ کا کہنا کہ یہ ایپ ونڈوز اسٹور پر مفت دستیاب رہے گا۔
محدود فیچرز کے حامل اس ایپ کو ونڈوز صارفین ابتدائی دور سے استعمال کرتے چلے آئے ہیں تاہم فوٹو شاپ اور السٹریٹر جیسے جدید سافٹ ویئرز کا استعمال بڑھنے کے ساتھ ساتھ ایم ایس پینٹ کی اہمیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مسقبل میں مائیکروسافٹ ونڈوز کے دیگر پروگرامز فری ای میل سافٹ ویئر آؤٹ لک ایکسپریس، ریڈر ایپ اور اسکرین سیور بھی ختم کیے جاسکتے ہیں۔