خصوصی رپورٹس
30 جولائی ، 2017

عجوہ و دیگر کھجوروں کی پیداوار اب پاکستان میں بھی ہوگی

عجوہ و دیگر کھجوروں کی پیداوار اب پاکستان میں بھی ہوگی

دنیا کی اعلیٰ معیار کی کھجوریں اور سعودی عرب کی خاص سوغات عجوہ، امبر ، خلاص ، برہی اور مڈجول کی پیداوار اب پاکستان میں بھی ہوگی۔ اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت نے ایک ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔ فیصل آباد کےایوب زرعی تحقیقاتی ادارے میں تجربوں کی کامیابی کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایک ارب چار کروڑ کے منصوبے کے لیے پنجاب حکومت فنڈنگ کرے گی۔ اس میں امپورٹ کر کے جنوبی پنجاب کے 9 اضلاع میں پودے لگائے جائیں گے۔

پانچ سالہ منصوبہ کے تحت 367 ایکڑ پرپیدوار کیلئے اعلیٰ خواص کی کھجوروں کی پانچ اقسام کے مجموعی طور پر 36 ہزار پودے سعودی عرب سے درآمد کر کے کسانوں کو بلا معاوضہ فراہم کئے جائیں گے۔

زرعی ماہرین کھجوروں کے پودے لگانے سے ان کی بڑھوتری اور پھل تیار ہونے تک کے عمل کی مکمل نگرانی اور کسانوں کو رہنمائی فراہم کریں گے۔

منصوبہ کی کامیاب تکمیل سے کھجور کی مہنگی اور اعلیٰ اقسام سے نہ صرف ملکی طلب کو پورا کیا سکےگابلکہ جنوبی پنجاب کے 9 اضلاع کے کسانوں کے حالات زندگی بھی بہتر ہوں گے۔

مزید خبریں :