شہر شہر
05 اگست ، 2017

کراچی پولیس کی کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقوں لیاری، ایوب گوٹھ اور فیروزآباد میں پولیس کی کارروائیاں 10ملزمان گرفتار ۔ پہلوان گوٹھ کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

شاہراہ فیصل تھانے کی حدود پہلوان گوٹھ میں 4 ڈاکو ئوں نے اسلحے کے زور جنرل اسٹور سے ایک لاکھ روپے نقد رقم لوٹ لی۔ کیش کائونٹر لوٹنے کے بعد ملزمان نے دکاندار کا بٹوہ بھی چیک کیا، ملزمان فرار ہونے سے پہلے جوس پیتے رہے اور ساتھ بھی لے گئے، سی سی ٹی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راو انوار کے مطابق مبینہ ٹاون پولیس نے ایوب گوٹھ میں کارروائی کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان نے شاہد نامی شہری کے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی اور گھر کے افراد پر تشدد کیا جبکہ قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔

چاکیواڑہ پولیس نے سنگولین وچھانی محلہ میں سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے دو اہم کارندں ندیم لنگڑا اور اورنگزیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر ملکی شراب برآمد کرلی ۔

فیروزآباد پولیس نے ہل پارک کے قریب شہری کو لوٹنے والے دو ملزمان عمر سلطان اور عمران کو فائرنگ کے تبادلے کے بعدزخمی حالت میں گرفتار کرلیاجبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

مزید خبریں :