شہر شہر
07 اگست ، 2017

اسلام آباد کے علاقے سنگ جانی سے 3 لاشیں برآمد

اسلام آباد کے علاقے سنگ جانی سے 3 لاشیں برآمد

پولیس ذرائع کے مطابق سنگ جانی سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کےعلاقے سنگ جانی میں 3 افراد کو قتل کیا گیا جن کی لاشیں ایک گھر سے ملی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ یہ خاندان یکم اگست کو ملیر سے سنگ جانی آیا تھا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائے گا۔

مزید خبریں :