12 جولائی ، 2012
اسلام آباد … این آر او عملدرآمد کیس پر عدالتی حکم سے متعلق اٹارنی جنرل پاکستان عرفان قادر کا کہنا ہے کہ میں نے فیصلہ نہیں پڑھا، عدالت سے یہی کہا ہے کہ آئین کے مطابق عملدرآمد کریں گے، میں نے اپنے موٴقف سے عدالت کو آگاہ کردیا ۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان عرفان قادر کا کہنا ہے کہ عدالت کہہ رہی ہے کہ آئین کے مطابق عمل کیا جائے تو اختلاف نہیں ہونا چاہئے، ہم نے بھی یہی کہا ہے کہ آئین کے مطابق عملدرآمد کریں گے، میں نے اپنے موٴقف سے عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عدالت نے مجھے کہا تھا کہ وزیراعظم مجھے ہدایات دیں گے، وزیراعظم نے مجھے جو ہدایات دیں وہ عدالت کو بتادیں۔