صحت و سائنس
13 جولائی ، 2012

چین میں تمباکو نوشی کے باعث سالانہ 10لاکھ افراد مرتے ہیں

بیجنگ…چین میں تمباکو نوشی کے باعث ہر سال 10لاکھ افراد مر جاتے ہیں جبکہ چین کے تین چوتھائی لوگ تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہ ہی نہیں ہیں۔ چین کے تمباکو نوشی کنٹرول کرنے والے ذرائع کے مطابق اگر اسی تناسب سے چین میں تمباکو نوشی جاری رہی تو 2025سے 2030 تک چین میں تمباکو نوشی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہو جائے گی۔ ٹسینگووا یونیورسٹی کے کنٹمپریری ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ہوا نگانگ کے مطابق چین میں تمباکو نوشی کرنے والوں میں زیادہ کا تعلق نوجوان طبقے سے ہے جو کہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جانے سے ہلاک ہو رہے ہیں اس پر قابو پانے کیلئے تمباکو نوشی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں ہلاکتوں کی بڑی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ تمباکو نوشی بھی ہے جس سے ہر سال پوری دنیا میں 60لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ چین کے وزارت صحت نے تنبیہ کی ہے کہ اگر تمباکو نوشی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات نہ کئے گئے تو 2050تک چین میں تمباکو نوشی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سالانہ 30لاکھ ہو جائے گی۔

مزید خبریں :