13 جولائی ، 2012
اسلام آباد … قبائلی علاقوں میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر فاٹا اراکین پارلیمنٹ متحرک ہو گئے اور فاٹا کے دور دراز علاقوں میں انسداد پولیو ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان برائے انسداد پولیو کا اجلاس رکن قومی اسمبلی اور ادارہ برائے تحفظ حقوق دانش کے سربراہ حمیداللہ جان آفریدی کی زیر صدار ت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب سے 2، سندھ سے ایک، بلوچستان سے 3، خیبر پختونخوا سے 4 اور فاٹا سے 11 پولیو کیسز کا رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ اجلاس میں شریک اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔