14 جولائی ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے توہین عدالت ایکٹ کیخلاف آئینی درخواستوں پرنوٹس جاری کردیے، درخواستوں کی سماعت23 جولائی کوہوگی ۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے توہین عدالت ایکٹ کیخلاف آئینی درخواستوں پرنوٹس جاری کردیے ہیں، توہین عدالت ایکٹ کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کردی گئیں ہیں اورنوٹس وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کئے گئے۔ وفاقی وزیر قانون اور سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کو بھی نوٹس جاری کردئے گئے ہیں۔