14 جولائی ، 2012
پشاور … سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ستمبر میں امن کا قافلہ لے کر وزیرستان جائے گی، ڈرون حملوں میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے، اے این پی نے آصف زرداری سے مل کر لوٹ مار کی، سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو سونامی اسلام آباد پہنچے گا۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں پاکستانی شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے، ان حملوں میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف ستمبر میں امن کا قافلہ لے کر وزیرستان جائیگی جس میں انسانی حقوق کے رہنما اور میڈیا بھی شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے خیبر پختونخوا کے عوام کو بہت امیدیں تھیں مگر انہوں نے آصف علی زرداری سے مل کر لوٹ مارکی۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو سونامی اسلام آباد پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجا رینٹل لوڈ شیڈنگ بند کراوٴ۔