صحت و سائنس
14 جولائی ، 2012

کوئٹہ: چمن قلعہ میں پولیو سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام

کوئٹہ: چمن قلعہ میں پولیو سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام

کوئٹہ … محکمہ صحت بلوچستان نے پولیو سے آگاہی کیلئے کوئٹہ چمن قلعہ میں واک کا انعقاد کیا،چمن قلعہ کے ڈپٹی کمشنر نے واک کی قیادت کی۔ محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام پولیو سے آگاہی کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا۔ چمن قلعے کے ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بنگلزئی نے واک کی قیادت کی۔ علمائے کرام، قبائلی شخصیات، یونیسیف اور دیگر سرکاری محکموں کے نمائندوں نے واک میں شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز، بینرز اٹھا رکھے تھے۔ واک میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی اجتمائی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :