کاروبار
Time 21 اکتوبر ، 2017

معیشت اوپر جارہی ہے اور ہم ترقی کی راہ پر آگئے ہیں، عشرت حسین

کراچی: سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا ہےکہ 2014 سے معیشت اوپر جارہی ہے اور ہم ترقی کی راہ پر آگئے ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ 2014 سے پاکستانی معیشت اوپر جارہی ہے، مایوسی کی باتیں درست نہیں ہم ترقی کی شاہراہ پر آگئے تاہم دوہرے خسارے کی مشکل ہے اسکا انتظام ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ معیشت رجحان اور اعتماد پر چلتی ہے، اس لیے ہیجانی کیفیت نہ پیدا کریں جب کہ اسٹیٹ بینک کو با اختیار اور غیرسیاسی کیا جائے۔

مزید خبریں :