دلچسپ و عجیب
15 جولائی ، 2012

شنگھائی میں میٹریس گرانے کا عالمی ریکارڈ

شنگھائی میں میٹریس گرانے کا عالمی ریکارڈ

شنگھائی…چین کے شہر شنگھائی میں ایک ہزار ایک افراد نے ڈومینوز کے انداز میں میٹریس گراکر گینزورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔اس دلچسپ ریکارڈ کو بنانے کیلئے ڈومینوز کے شوقین افراد شہر کے خالی شاپنگ سینٹر کے بڑے ہال میں میٹرس لے کر جمع ہوئے۔یہ تمام میٹرس نئے اور بہتر ین حالت میں تھے۔ایک ہزار ایک افراد نے ریکارڈ بنانے کے لیے انھیں اپنی کمر کے سہارے کھڑا کیا ہوا تھا۔دو اعشاریہ ایک آٹھ میٹر چوڑے ان میٹریس کو ان افراد نے ایک ترتیب سے کھڑا کیا ہوا تھا۔اس مقصد کے لیے بہتر ین مہارت اور ٹیم ورک کا ثبوت دیا گیا۔ان تمام ایک ہزار ایک میٹریس کے گرنے میں دس منٹ کا وقت لگا۔

مزید خبریں :