13 جنوری ، 2012
کولوراڈو …این جی ٹی…امریکی ریاست کولوراڈو کے قصبیسلور تھورنمیں ایک آرٹسٹ نے برف سے انوکھی طرز کا قلعہ تخلیق کیا ہے جوآجکل سیاحوں کی توجہ اور دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔ برنٹ کرسٹن سن نامی اس آرٹسٹ نے قلعے کی دیواروں اور ٹاور اور سرنگوں کو تخلیق کرنے کے لیے برف کی قلموں کا سہارا لیا ہے۔30سے40فٹ اونچی دیواروں پر اس برفانی قلعے میں200سے زائد فلوریسنٹ بلب استعمال کیے گئے ہیں جو رات کے وقت اس قلعے کی دلکشی اور خوبصورتی میں مزید چار چاند لگادیتے ہیں۔