Time 29 نومبر ، 2017
دنیا

برطانوی شہزادہ ہیری نے منگنی کی انگوٹھی خود ڈیزائن کی

پرنس ہیری نے منگیتر میگھن مارکل کے لیے منگنی کی انگھوٹی خود ڈیزائن کی—۔فوٹو/اے ایف پی

برطانوی شہزادہ ہیری بھی جیولری ڈیزائن کرنے کے شوقین نکلے، انہوں نے اپنی منگیتر اداکارہ میگھن مارکل کے لیے منگنی کی انگھوٹی خود ڈیزائن کی اور انہیں بڑی محبت سے پہنائی۔

انگوٹھی میں جڑے جِھل مِل کرتے دو ہیرے ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کی ڈائمنڈ کلیکشن سے تھے جب کہ درمیان میں سجا ہیرا بوسٹو وانا سے حاصل کیا گیا تھا۔

میگھن مارکل کو پرنس ہیری کی ڈیزائن کردہ انگوٹھی بے حد پسند آئی جب کہ منگنی کے دن اداکارہ میگھن مارکل کا زیب تن کیا گیا کینیڈین ڈیزائنر کا سفید کوٹ بھی خواتین میں مقبول ہوگیا۔

شہزادہ ہیری، آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ہیں، ان کے بڑے بھائی پرنس ولیم کی شادی کیٹ مڈلٹن سے ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگھن مارکلے ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں، دو روز قبل شاہی محل نے ان کی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے آئندہ برس بہار میں دونوں کی شادی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :