پاکستان
18 جولائی ، 2012

پولیو کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہیں ، قائم علی شاہ

پولیو کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہیں ، قائم علی شاہ

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے۔انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے وفد کو یقین دلایا کہ پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ڈبلیو ایچ او کی ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک 4۔ رکنی وفد سے ملاقات میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو بتایا کہ سندھ حکومت صوبہ سندھ سے پولیو کے خاتمے کیلئے گراس روٹ سطح پر نظام کو مزید بہتر کررہی ہے اور جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام موجودہ ایجنسیوں ، نگراں محکموں اور عملدرآمد اور مانیٹرنگ ٹیموں کو اہداف کے حصول کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈبلیو ایچ او کے وفد کو یقین دلایا کہ پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ڈبلیو ایچ او کی ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے گزشتہ روز سہراب گوٹھ کے نزدیک ڈبلیوایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :