18 جولائی ، 2012
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت نو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ پاک کالونی کے علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ دوسر ا زخمی ہوگیا،فائرنگ کا دوسراواقعہ اورنگی ٹاون کے علاقے مومن آبادمیں پیش آیا جہاں مسلح حملہ آوار نے مٹھائی کی دکان پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،نارتھ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ملیرندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، لیاقت آباد میں سپر مارکٹ تھانے کے سامنے ایک نوجوان کو سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ دوسرا سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب نا معلوم حملہ آوار کا نشانہ بنا،ناظم آباد گول مارکٹ کے قریب پچاس سالہ شخص موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ،نیو کراچی نالا اسٹاپ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالا شخص طاہر قادری ہلاک ہوگیا، تین ہٹی کے قریب ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ،پولیس کے مطابق رسالہ تھانہ کی حدود سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔