18 جولائی ، 2012
کوئٹہ…گورنر بلوچستان نے پی پی ایل ،سوئی سدرن گیس کمپنی اورسوئی نادرن گیس کمپنی میں سوئی کے 216مقامی افراد کو ملازمت فراہم کرنے کے مسئلہ پر فوری کاروائی کا مطالبہ کردیا، سرکاری ذرائع کے مطابق گورنربلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم کے مشیربرائے پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کو مراسلے ارسال کئے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سوئی میں پی پی ایل سوئی سدرن گیس کمپنی اورسوئی نادرن گیس کمپنی میں 216مقامی افراد کی ملازمتوں کاجومعاملہ عرصہ سے زیرالتوء ہے اس پر فوری کاروائی کی جائے اوران 216افراد کو ان اداروں میں ملازمتیں دی جائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کایہ دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے بھی وفاقی حکومت کوبارباریاددہانی کروائی ہے لیکن اب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔