18 جولائی ، 2012
کراچی…حکومت کی جانب سے اعلان کے باوجود جان بچانے والی انتہائی اہم ادویات کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔کراچی ہول سیل کیمسٹ ایسو سی ایشن کے صدر عاطف بلو نے جیو نیوز کو بتایا کہ قیمت کم کرنے کی باتیں صرف حکومت کے اعلان تک محدود ہیں قیمتوں میں کمی کے بارے میں کسی دوا ساز کمپنی نے کچھ عمل نہیں کیا ہے جبکہ مارکیٹ میں دواؤں کی سپلائی اب بھی پرانے نرخوں پر ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی ان ادویات کی قیمت میں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جنکی قیمت کمپنیوں نے حکومتی اجازت کے بغیر بڑھائی تھی۔عاطف بلو نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر دواؤں کی قیمت میں ہونے والے اضافے پر بھی مداخلت کی جائے۔