کھیل
Time 01 جنوری ، 2018

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر فل سمنز افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

افغانستان نے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر فل سمنز کو اپنی قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی فل سمنر 8 جنوری کو دبئی میں افغان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

افغان حکام کے مطابق فل سمنز کی پہلی آزمائش افغانستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز ہوگی۔

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز آئندہ ماہ فروری شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

فل سمنز کو افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں 2019 ورلڈ کپ تک کے لیے سونپی گئی ہے۔

اس سے قبل بھارت کے سابق کرکٹر لال چند راجپوت کو افغان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم صرف تین مہینوں بعد ہی انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا۔

مزید خبریں :