پاکستان
18 جولائی ، 2012

ذوالفقار آباد منصوبے کیخلاف جسقم اور سندھ ترقی پسند کی احتجاجی ریلیاں

سکھر…ذوالفقار آباد منصوبے کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ اور سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور دھرنے دیے گئے۔ذوالفقار آباد منصوبے کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ کی ریلی جسقم کے مرحوم چیئرمین بشیر قریشی کے بیٹے سنان قریشی کی قیادت میں سکرنڈ پریس کلب پہنچی۔ جہاں جسقم کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ذوالفقار آباد منصوبے کو سندھ دشمن قرار دیتے ہوئے ا س کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی،جیکب آباد اور سکھر میں بھی جسقم کارکنوں نے ذوالفقار آباد منصوبے کے خلاف ریلیاں نکالیں اور پریس کلب کے سامنے دھرنے دیئے۔سکھر میں سندھ ترقی پسندی پارٹی کی جانب سے بھی ذوالفقار آباد منصوبے کے خلاف جسقم کے نائب چیرمین حیدر شاہانی کی قیادت میں تیر چوک سے گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی اور کارکنوں نے ذوالفقار آباد منصوبے کے خلاف نعرے لگائے۔ ریلی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حیدر شاہانی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار آباد منصوبے کے نام پر زمینوں پر قبضے کی مہم جاری ہے۔ اس منصوبے پر کسی صورت عمل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید خبریں :