18 جولائی ، 2012
گوادر…ڈپٹی کمشنرگوادر سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ آنکارہ کورڈیم کے خشک ہونے کے بعد گوادر میں پانی کے مسئلے پر قا بوپانے کیلئے صوبائی حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں مختلف لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے پانی کے مسئلے کی سنجیدگی کومحسوس کرتے ہوئے جس طرح موثربنیادوں پر اقدامات کاآغازکیاہے اس کے نتیجے میں اس اہم مسئلے پرکافی حد تک قابوپالیاگیاہے اورہنگامی بنیادوں پر شروع کئے گئے منصوبوں کی تکمیل سے گوادر کی پانی کی ضروریات پوری کرناممکن ہوجائیگا۔