کاروبار
Time 06 جنوری ، 2018

نئے سال کا پہلا کاروباری ہفتہ: اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ساڑھے 42 ہزار پوائنٹس سے گزر گیا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں نئے سال کے پہلے کاروبار ہفتے میں خریداری کارجحان رہا۔ کاروبارہفتے کا اختتام 100 انڈیکس نے 2052 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 584 پر کیا۔

ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 887 ہوگئی اور سرمایہ کاروں نے ہفتے کے دوران ایک ارب 6 کروڑ شیئرز کے سودے کیے۔

کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 42 ارب 45 کروڑ روپے رہی۔ خریداری کے سبب مارکیٹ میں کاروبار کے لیے لسٹڈ شیئرز کی مالیت 316 ارب روپے بڑھ گئی۔ 

مزید خبریں :