دنیا
03 فروری ، 2012

بھارت میں فضائی آلودگی بدترین سطح پر ،سروے رپورٹ

نئی دہلی… امریکی یونیورسٹیوں کی سالانہ سروے رپورٹ کے مطابق بھارت فضائی آلودگی کے حساب سے 132 ویں نمبر پر ہے جو کہ انتہائی ماحول میں انتہائی آلودہ ہوا کو ظاہر کرتا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں ہوا کا معیار بدترین ہے اور بھارت پڑوسی ملک چین سے بھی زیادہ ہوائی ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے اس وجہ سے سروے رپورٹ میں اسے کم ترین 132 ویں نمبر دیا گیا ہے ۔کولمبیا اوریالے یونیورسٹیوں نے یہ سروے سیٹلائٹ اعدادوشمار کی مدد سے کیا ہے ۔سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں سامنے لائی گئی تحقیق کے مطابق انسانی صحت کے لیے موزوں ہوا کے مقابلے میں بھارت کی ہوائی آلودی پانچ گنا بدترین سطح پر ہے ماہرین کے مطابق ایسا ماحول پھیپھڑوں کی متعدد بیماریوں اور کینسر کا بھی باعث بنتا ہے ۔

مزید خبریں :