دنیا
03 فروری ، 2012

امریکی سینٹ کمیٹی میں ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا بل منظور

یروشلم … امریکی سینٹ کی بینکنگ کمیٹی نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا بل منظور کر لیا غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے عائد نئی پابندیوں میں ایران کے شعبہ توانائی اور ایرانی انقلابی گارڈز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی نے گزشتہ روز اس بل کو منظور کر لیاتھا۔ کمیٹی چیئرمین اور ڈیموکریٹک سینیٹر ٹم جوہانسن اور ری پبلکن سینیٹر رچرڈ شلبے کا کہنا تھا کہ ایران کو ایک چوائس دے رہے ہیں کہ وہ یورینیم کی افزودگی بند کر دے یا پھر سخت پابندیوں کا سامنا کرے۔ کمیٹی نے کہا کہ ایران کے خلاف سفارتی دباؤ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جب تک کہ ایران عالمی رائے کا احترام نہیں کرتا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی سینیٹ بھی کمیٹی کے منظور کردہ بل کی توثیق کرے گی۔

مزید خبریں :