دنیا
03 فروری ، 2012

شہزادہ ولیم چھ ہفتوں کی تعیناتی پر فالک لینڈ جزائر پہنچ گئے

لندن… برطانوی شہزادہ ولیم چھہفتوں کی تعیناتی کے سلسلے میں شاہی فضائیہ کے اہلکاروں کے ہمراہ فالک لینڈ جزائر پہنچ گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ 29سالہ برطانوی شہزادہ ولیم کو متنازعہ جنوبی بحرالکاہل آرچی پیلاگو کو معمول کے مطابق شاہی فضائیہ کے سرچ اور ریسکیو پائلٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں شہزادہ ولیم چار رکنی عملہ کے ہمراہ فالک لینڈ کے جزائر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چھ ہفتوں تک معمول کی آپریشنل خدمات سرانجام دینگے ۔

مزید خبریں :