کھیل
Time 15 جنوری ، 2018

ٹیم کی خراب پرفارمنس کا کوئی عذر نہیں، مکی آرتھر

فوٹو: فائل

ہیملٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں اچھا کھیلنا سیکھنا ہوگا، وہاں خراب پرفارمنس کا کوئی عذر نہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم مزید دو میچز میں کامیابی کے لئے بھرپور پریکٹس کر رہی ہے، پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیریز کے دو میچز باقی ہیں اور ہم فائٹ بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی ابھی متحرک ہیں اور وہ بہتر کھیل سکتے ہیں تاہم مختلف کمبی نیشن آزمانے کا سوچ رہے ہیں جو ٹیم کے لئے بہتر ہو۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو دباؤ سے نکال کر آزادانہ کھیلنے کی ترغیب دے رہے ہیں اور انہیں اعتماد دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اچھا کھیل پیش کرسکیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ توقعات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے پرفارمنس نہ دینے پر مایوس ہیں تاہم یہ حقیقت ہے کہ کنڈیشنز ہمیں سوٹ نہیں کرتیں اور کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کھیلتے آرہے ہیں۔ 

مزید خبریں :