Can't connect right now! retry

کھیل
30 جنوری ، 2018

ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ٹیم بننے پر خوشی ہے، رومان رئیس

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس—۔فائل فوٹو

کراچی: پاکستانی فاسٹ بولر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ٹیم بننے پر خوشی ہے۔

نیوزی لینڈ سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں رومان رئیس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دے چکی تھی اور ان کا مورال بلند تھا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اگرچہ ٹیم نے بھرپور کوشش کی لیکن ون ڈے سیریز میں کبھی بالنگ نہیں چلی تو کبھی بیٹنگ نے دھوکا دے دیا۔

واضح رہے کہ اتوار 28 جنوری کو ماؤنٹ ماؤنگنوئی میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف پاکستان نے سیریز  اپنے نام کی بلکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم بھی بن گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نےکیویز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی مرتبہ شکست دی ہے۔

اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM