پاکستان
22 جولائی ، 2012

پاکستانی علاقے سے300راکٹ فائر کئے گئے،افغان حکام کا نیا الزام

پاکستانی علاقے سے300راکٹ فائر کئے گئے،افغان حکام کا نیا الزام

کابل…افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ دو دن میں پاکستانی علاقے سے تین سوسے زائد راکٹ اور گولے فائرکیے گئے ہیں، جس کے باعث چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان حکام کاکہنا ہے کہ ایسے واقعات سے دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرپڑے گا۔افغانستان کے صوبے کنڑ کے ترجمان واصف اللہ واصفی نے غیرملکی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جمعے اور ہفتے کو پاکستانی علاقے سے افغان صوبے کنڑ کے ضلعے Dangamمیں 300 سے زائد راکٹ اور گولے فائر کیے گئے، صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ راکٹ اور گولے فائرہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔افغا ن وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کے بعد افغانستان میں پاکستانی سفیر کو طلب کرلیاگیا۔اور کہا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات سے دوطرفہ تعلقات پر منفی اثرپڑسکتا ہے۔

مزید خبریں :